چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں واقع ٹی بی ای اے شین یانگ ٹرانسفارمر گروپ کمپنی لمیٹڈمیں ایک ملازم کام میں مصروف ہے- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت تجارت 2025 میں مارکیٹ کی وسعت اور رسائی کو سہل بنانے میں معاونت کرے گی۔
وزارت کے ایک ترجمان نے کہا کہ پیداواری شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری پر عائد تمام پابندیوں کے خاتمے کے بعد خدمات کی صنعت میں وسعت کا عمل تیز کیا جائے گا۔ ٹیلی مواصلات، صحت کی نگہداشت اور تعلیم جیسے شعبوں میں آزمائشی پروگرامز کو فروغ دیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سے متعلق صنعتوں کی فہرست پر نظر ثانی کرکے اس میں توسیع کرے گی تاکہ سرمایہ کاری کی پالیسیوں کو مزید پرکشش بنایا جاسکے۔
وزارت کے مطابق 2024 میں چین بھر میں مجموعی طور پر غیرملکی سرمایہ کاری کے 59 ہزار 80 نئے ادارے قائم ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 9.9 فیصد اضافہ ہے۔
چینی مین لینڈ میں 2024 کے دوران براہ راست حقیقی استعمال شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری 826.25 ارب یوآن (115.22 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت سال 27.1 فیصد کمی ہے۔
