اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کا سانپ کے چینی...

اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کا سانپ کے چینی سال کا خیر مقدم

اٹلی کے شہر روم میں اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک وزراعت (ایف اے او) کے صدر دفتر میں لوگ سانپ کے چینی سال کا جشن منا رہے ہیں-(شِنہوا)

روم(شِنہوا)اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) نے 29 جنوری سے نئے قمری سال کے موقع پر شروع ہونے والے چین کے سانپ سال کے موقع پر اپنے صدر دفتر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل چھو ڈونگ یو نے نئے چینی قمری سال کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی پہچان پر زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے اسے اقوام متحدہ کی تعطیل قرار دینے کے فیصلے اور یونیسکو کی جانب سے "موسم بہار کا تہوار اور روایتی نئے سال کے جشن میں چینی عوام کے سماجی رسومات” کو انسانیت کے غیرمادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نیاچینی قمری سال نہ صرف روایتی چینی تہوار ہے بلکہ عالمگیر خاندانی اقدار کا دن ہے اور عالمی تہذیبوں کے تنوع کے احترام، تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے فروغ اور شمولیت کی قدر کی وکالت کرتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سانپ دانشمندی، تخلیقی صلاحیتوں اور تبدیلی کی علامت ہے جو ادارہ جاتی تجدید کے لئے ایف اے او کی جاری کوششوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

چھوڈونگ یو نے زیادہ ہم آہنگ اور جامع دنیا کے حصول کے لئے یکجہتی، تفہیم اور تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "سانپ کا سال زندگی کو تبدیل کرنے والی تبدیلی اور دوبارہ جنم کے مواقع کی نمائندگی کرتا ہے”۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!