بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے مرکزی حکومت کے براہ راست انتظام کے تحت چلنے والے ریاستی ملکیتی اداروں (ایس او ایز) سے کہا ہے کہ وہ پارٹی اور ملک کے مجموعی کام کی بہتر معاونت کریں اور چینی جدیدیت میں زیادہ کردار ادا کریں۔
شی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ ہدایات مرکزی ایس او ایز کے سربراہان کےاجلاس میں دیں۔
معیشت میں ان اداروں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی ریاستی ملکیتی کاروباری ادارے اعلیٰ معیار کی معاشی و سماجی ترقی ، لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری، اصلاحات کو مزید گہرا کرنے، خطرات کو موثر طور پر روکنے اور کم کرنے کے لئے خدمات سرانجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی ریاستی ملکیتی کاروباری ادارے عالمی معیار کے اداروں کے قیام کے لئے اپنی بنیادی مسابقتی صلاحیت اور کام کو بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارے حقیقی معیشت میں اپنی بنیادیں قائم رکھیں اور کلیدی اور بنیادی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت حاصل کرنے کوشش کریں۔
انہوں نے مرکزی ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں پر پارٹی کی مجموعی قیادت برقرار رکھنے اور اسےمستحکم کرنے، ادارہ جاتی ڈھانچے کو بہتر بنانے، نگرانی سخت کرنے اور بدعنوانی کا مضبوط طریقے سے مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
چینی وزیراعظم لی چھیانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے بھی اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا۔




