اتوار, جنوری 11, 2026
انٹرنیشنلٹرمپ کا گرین لینڈ پر قبضے کا اعادہ، ڈنمارک اور یورپی یونین...

ٹرمپ کا گرین لینڈ پر قبضے کا اعادہ، ڈنمارک اور یورپی یونین کے سخت اعتراضات

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کے اپنے مطالبے کو ایک بار پھر دہرایا ہے جس پر ڈنمارک اور یورپی یونین کی جانب سے سخت اعتراضات سامنے آئے ہیں۔

ٹرمپ نے فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں واقع اپنے مار-اے-لاگو ریزارٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گرین لینڈ معدنیات کے لئے نہیں بلکہ قومی سلامتی کے لئے درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ یہ ڈنمارک کی ملکیت ہے لیکن ڈنمارک نے اس پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا اور نہ ہی وہاں کوئی فوجی تحفظ موجود ہے۔

ڈنمارک قانونی طور پر گرین لینڈ کے دفاع کا ذمہ دار ہے اور جزیرے سے متعلق فوجی صلاحیتیں بھی رکھتا ہے۔

اتوار کے روز ٹرمپ نے لوزیانا کے گورنر جیف لینڈری کو گرین لینڈ کے لئے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں یہ (گرین لینڈ) ہر حال میں چاہیے اور وہ (لینڈری) اس مہم کی قیادت کرنا چاہتے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!