گھانا کے دارالحکومت اکرا میں چین کی امداد سے تعمیر کئے جانے والےجیمس ٹاؤن ماہی گیری بندرگاہ کمپلیکس کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِہوا)
اکرا (شِنہوا) گھانا میں چینی کمیونٹی اور اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے گھانا کے دارالحکومت اکرا میں واقع ایک یتیم خانے کو مختلف اشیا عطیہ کی ہیں۔
ان عطیات میں بسترے، بیت الخلاء کا سامان، پاؤڈر ڈٹرجنٹ، کھانا، مشروبات اور نقدی شامل تھی اور یہ سب مدرلی لوو یتیم خانے کو دی گئیں جس میں 60 سے زائد بچے رہائش پذیر ہیں۔
اس موقع پر چینی کمیونٹی کی مالی امداد سے یتیم خانے کی تزئین و آرائش کی جانےوالی نئی عمارت کی نقاب کشائی بھی کی گئی ۔
گھانا ایسوسی ایشن آف چائنیز سوسائٹیز کے چیئرمین تانگ ہانگ نے کہا کہ چینی کمیونٹی نے ضرورت مند شہریوں کی مدد کے ذریعے ہمیشہ سماجی ذمہ داری پورا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
تانگ نے کہا کہ گھانا کے لوگ فطرتاً مہمان نواز ، بہت مہربان اور غیر ملکیوں سے محبت کرتے ہیں اور چینی کاروباری ادارے ضرورت مندوں کو عطیات دینا چاہتے ہیں۔ ہر بچے کا حق ہے کہ وہ بڑھے اور بہتر زندگی حاصل کرے اور خواب دیکھے۔ اس لیے ہمارا آنا اور عطیات دینا بہتر زندگی گزارنے کے لئےان کی حوصلہ افزائی کرے گا اور شاید ایک یا 2 سال میں ان کی حالت بہتر ہو جائے۔
مدرلی لوو یتیم خانے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جان ازوما نے کہا کہ چینی کمیونٹی اور یونیسکو کے عطیات یتیم خانے کے لیے بڑی راحت کا سبب بنیں گے کیونکہ یہ وہ اہم اشیاء ہیں جو یتیم خانے کی روزمرہ ضروریات میں شامل ہیں۔
