اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسربیا اور چین نہ صرف شراکت دار بلکہ قابل اعتماد دوست بھی...

سربیا اور چین نہ صرف شراکت دار بلکہ قابل اعتماد دوست بھی ہیں،وزیر خارجہ سربیا

سربیا کے وزیر خارجہ مارکو  ڈجورک نے شِنہوا کو ایک تحریری انٹرویو میں کہا ہے کہ سربیا اور چین نہ صرف شراکت دار  بلکہ ایک دوسرے پر اعتماد کرنے والے دوست بھی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) سربیا کے وزیر خارجہ مارکو  ڈجورک نے شِنہوا کو ایک تحریری انٹرویو میں کہا ہے کہ سربیا اور چین نہ صرف شراکت دار  بلکہ ایک دوسرے پر اعتماد کرنے والے دوست بھی ہیں۔

ڈی جوریک نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر  19 سے 21 دسمبر تک چین کا سرکاری دورہ کیا۔

 رواں سال مئی میں چینی صدر شی جن پھنگ کے سربیا کے دورے پر روشنی ڈالتے ہوئے  ڈجورک نے کہا کہ اس دورے نے دو طرفہ تعلقات کو نئی رفتار دی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے نئے دور میں  مشترکہ مستقبل  کے ساتھ چین-سربیا کمیونٹی کے قیام کا اعلان کیا جو ان کے تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل تھا۔

ڈ جورک نے کہاکہ سربیا اور چین ایک دوسرے کے اہم ریاستی اور قومی مفادات کے لیے باہمی حمایت اور مفاہمت کے ذریعے مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کوسوو اور میتو ہیجا کے مسئلے کے حوالے سے سربیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت  کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف ایک چین کے اصول کے معاملے میں بلکہ انسانیت کے پر امن اور خوشحال مستقبل کے لیے فائدہ مند تمام پہلوؤں میں اپنے چینی دوستوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!