چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کے شہر ووژونگ کی کاؤنٹی تونگ شین کے ایک کھیت میں زرعی مشین گندم کی کٹائی کررہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمالی علاقوں کے 5 خطوں میں ملک کی تقریباً 40 فیصد قابل کاشت زمین موجود ہے جس نے زرعی تحفظ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
چین کی ریاستی کونسل کی ملک کی قومی مقننہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پیشر کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں قابل کاشت زمین کا مجموعی رقبہ تقریباً 1.93 ارب مو ( 12 کروڑ 86 لاکھ 70 ہزار ہیکٹر) ہے۔ اس میں شمالی صوبائی سطح کے 5 علاقوں حئی لونگ جیانگ ، اندرونی منگولیا، ہینان، جی لین اور سنکیانگ کی زیر کاشت زمین شامل ہے جو مجموعی رقبے کا کا تقریباً 40 فیصد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیسرے قومی زمینی سروے کے بعد مجموعی زرعی اراضی میں 1 کروڑ 12 لاکھ مو کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ جنوبی علاقوں میں کھیتوں کو مسلسل توسیع دینا اور زرعی تحفظ سے متعلق قانونی فریم ورک کو بہتر کرنے کے بارے میں ملک کی مسلسل کوششیں ہیں۔
رپورٹ میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ شمالی علاقوں کو اب بھی پانی کی قلت اور زیادہ کاشتکاری کی وجہ سے زرعی تحفظ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں ملک بھر میں کھیتوں کا انتظام مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link