اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہاتھی کی ناک اور آکٹپس کے لچکدار بازو سے متاثر ہو کر...

ہاتھی کی ناک اور آکٹپس کے لچکدار بازو سے متاثر ہو کر تیار کردہ سمارٹ روبوٹک بازو کی نمائش

چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے ہیفے میں ایک لڑکا 7 ویں عالمی آواز نمائش میں روایتی چینی پینٹنگ بناتے ہوئے روبوٹک بازو کو دیکھ رہا ہے۔(شِنہوا)

ہیفے (شِنہوا) ہاتھی کی سونڈ  اور آکٹپس کے لچکدار بازو سے متاثر ہو کر چین کی ایک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم نے ایک انتہائی ماهر اسپائرل سافٹ روبوٹک بازو تیار کیا ہے جو متعدد اشیاء پکڑنے میں انسانی ہاتھ کے برابر صلاحیت کا حامل ہے۔

نمائشی ویڈیوز میں اس لچکدار بازو جیسے روبوٹک بازو کی شاندار صلاحیتوں کو پیش کیا گیا ہے ۔یہ بغیر کسی دشواری کے نازک اشیاء جیسے انڈے، اسٹرابیریز اور یو ایس بی کیبلز کو پکڑ سکتا ہے، تیز رفتار ٹینس بال کو محفوظ طریقے سے پکڑ سکتا ہے اور تیز اور درست طریقے سے پنگ- پونگ بال کو مار سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنہ کے نیکولاؤس فریریس کی قیادت  میں  محققین نے لچکدار قدرتی ساختوں میں پائی جانے والی لوگرتھمک سپائرل کی شکل کی نقل کرنے کے لیے ریورس انجینئرنگ کی تکنیک کا استعمال کیا۔

جریدے ڈیوائس میں شائع  ہونےوالے مطالعے کے مطابق اسپائرابز  با ئیو انسپائرڈ روبوٹک سسٹم جھپٹنے، پھیلانے، مروڑنے اور پکڑنے جیسی حرکتوں  کے ایک سلسلے کے ذریعے گرفت کی نفیس مہارتوں کا 95 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ مظاہرہ کرتا ہے۔

مطالعے کے مطابق2 یا 3 کیبلز کے ذریعے متحرک ہونے والا اسپائرل گرفت کرنےوالا15 ڈگری کے مخروطی زاویے کے ساتھ اشیاء کو پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے وزن سے 260 گنا زیادہ وزن کو سہارا دے سکتا ہے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!