اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ریاستی ملکیتی اثاثہ جات کے معیار میں خاطر خواہ بہتری...

چین کے ریاستی ملکیتی اثاثہ جات کے معیار میں خاطر خواہ بہتری ہوئی،رپورٹ

چین نے بھرپور اصلاحات اور بہتر نگرانی کے ذریعے ریاستی ملکیتی اداروں(ایس او ایز) کے اثاثہ جات کا معیار بہتر بنانے میں خاطر خواہ پیشرفت کی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین نے بھرپور اصلاحات اور بہتر نگرانی کے ذریعے ریاستی ملکیتی اداروں(ایس او ایز) کے اثاثہ جات کا معیار بہتر بنانے میں خاطر خواہ پیشرفت کی ہے۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں غوروخوض کے لئے پیش کی گئی ریاستی ملکیتی اداروں کے اثاثہ جات کے قانون کے نفاذ سے متعلق رپورٹ کے مطابق 2023 کے اختتام تک مالیاتی شعبے کے علاوہ سرکاری ملکیتی کمپنیوں کے اثاثہ جات مجموعی طور پر 3719 کھرب یوآن(517.2 کھرب امریکی ڈالر) رہے۔

گزشتہ سال ملک بھر میں ایس او ویز کی مشترکہ آمدن 856 کھرب یوآن رہی اورمجموعی منافع 47 کھرب یوآن رہا جو 2009 کی سطح سے 3 گنا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ ایس او ای اصلاحات گہری کرنے اور سرکاری ملکیتی اثاثہ جات کی نگرانی مضبوط بنانے کے حوالے سے ملک کے اقدامات کو ظاہر کرتی ہے۔

رپورٹ میں ریاستی ملکیتی اداروں اور ریاستی سرمائے کے لئے با اعتماد ادارے کے نظام کے قیام اور بہتری کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!