چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر شی جیا چوانگ میں ایک یادگاری تقریب کے شرکا کینیڈین سرجن نورمن بیتھون کے مقبرے پر سلامی دے رہے ہیں-(شِنہوا)
شی جیا چوانگ(شِنہوا)چین کے شمالی صوبے ہیبے میں کینیڈین سرجن نورمن بیتھون کے بےلوث اور عالمگیریت کے جذبے کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت شی جیا چوانگ میں نارتھ چائنہ ملٹری مارٹائرز سیمیٹری نے’’وقت اور خلا کے ذریعے یادوں‘‘ کے عنوان سے تقریب کی میزبانی کی۔
سپاہیوں،طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 افراد نے تقریب میں شرکت کی۔
اس سال بیتھون کی 85ویں برسی ہے جو جاپانی جارحیت کے خلاف لڑائی میں چینی عوام کی مدد کرتے ہوئے 12 نومبر 1939 کو خون میں زہرپھیلنے کے سبب 49 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ان کی باقیات کو 1953 میں قبرستان منتقل کردیا گیا تھا۔
یادگاری تقریب کا آغاز صبح 10 بجے ہوا جس میں شرکا نے سرجن کے مقبرے کے سامنے جھک کر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
