اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کے تعمیر کردہ منصوبے سے بوٹسوانا کے دیہاتیوں کوصاف پانی کی...

چین کے تعمیر کردہ منصوبے سے بوٹسوانا کے دیہاتیوں کوصاف پانی کی فراہمی

بوٹسوانا کے شہر بوٹیٹی میں چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن بوٹسوانا کی جانب سے تعمیر کردہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منظر-(شِنہوا)

گابورون(شِنہوا)ایک صبح  نامہ نگار تپتی دھوپ کا سامنا کرتے ہوئے شمالی بوٹسوانا کے بوٹی علاقے کے موکوبکسن گاؤں کے رہائشی مبالیدی ٹیبالو کے گھر کے پاس رکتے ہیں۔

اس کی ماں اور بھائی ایک درخت کے سائے میں ٹھنڈک سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، 28 سالہ ٹیبالو بڑی مہارت سے اپنے گھر کے صحن کے ایک کونے میں ایک نل چلاتا ہے۔ نلکے کا صاف پانی مسلسل بہہ رہا ہے۔ ٹیبالو پہلے اپنا چہرہ دھوتا ہے اور پھر براہ راست پینے کے لئے مٹھی بھر پانی لیتا ہے۔

انہوں نے پرجوش انداز میں کہا کہ پرانا پانی نمکین تھا، لیکن اب یہ میٹھا ہے۔

بوٹیٹی شمالی بوٹسوانا میں واقع ہے  جو شمال میں مکگاڈیک گاڈین نامی نمک کی کان سے 100 کلومیٹر سے زیادہ دور ہے  اور مشرق میں اورپا ڈائمنڈ کان سے متصل ہے۔ اس علاقے میں میٹھے پانی کے وسائل کی کمی ہے۔

بوٹسوانا واٹر یوٹیلیٹیز کارپوریشن کے عملے کے مطابق اس علاقے میں زیر زمین پانی بہت زیادہ نمکین اور ناگوار بدبودار ہے، جو طویل عرصے تک استعمال کرنے پر صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ علاقے کی وسعت اور دیہاتیوں کی بکھری ہوئی تقسیم کی وجہ سے  صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو حالیہ برسوں تک ترجیح نہیں دی گئی تھی۔

بوٹیٹی واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تعمیر 13 فروری 2023 کو چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن بوٹسوانا نے شروع کی تھی اور اسے مکمل ہونے میں 18 ماہ لگے تھے۔ اس میں پانی کی فراہمی کی بنیادی شہری سہولت اور معاون سہولیات کی تعمیر شامل تھی جس میں 184 کلومیٹر پانی کی پائپ لائنیں، 4 بوسٹر پمپ سٹیشن، 10 اونچے پانی کے ٹینک ، 3 کنکریٹ کے ذخائر اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا ڈیزائن اور تعمیر شامل ہیں۔اس کے علاوہ 2 انتظامی دفاتر کی عمارتیں، عملے کے 10 اپارٹمنٹس اور بجلی ، مشینری اور ریموٹ سینسنگ آلات کے لئے معاون سہولیات تعمیر کی گئیں۔

پانی کی فراہمی کے منصوبے نے اس سال ستمبر میں باضابطہ طور پر پانی کی فراہمی شروع کردی تھی ، جس سے مقامی دیہاتیوں کو نل کے ذریعے صاف پانی فراہم کرنا ممکن ہوا ہے ، جس سے موکوبکسن گاؤں سمیت 8 مقامی دیہات میں نمکین پانی پر انحصار کرنے کی طویل تاریخ ختم ہوگئی۔ اس منصوبے سے تقریباً 30ہزار گاؤں والوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

مامابلی ٹیبالو نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اپنی پیدائش کے بعد سے اس نے ہمیشہ پینے، کھانا پکانے اور نہانے کے لئے نمکین پانی کا استعمال کیا۔  طویل عرصے تک نمکین پانی کا استعمال جسم کے لئے نقصان دہ ہے لیکن ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

موکوکسن گائوں کی ترقیاتی کمیٹی کی چیئرپرسن بومگری جین نے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی تعمیراتی کمپنی ہمارے لئے ایک عظیم منصوبہ لے کر آئی ہے. اب پانی بہت اچھا ہے  اور زندگی بہت زیادہ آسان ہوگئی ہے، گاؤں کے سبھی لوگ بہت شکر گزار ہیں۔

چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن بوٹسوانا کے پروجیکٹ منیجر یانگ وی من کے مطابق  پانی کی فراہمی کے منصوبے میں فی الحال 4000 مکعب میٹر کی روزانہ واٹر ٹریٹمنٹ کی گنجائش ہے، جو بوٹیٹی خطے میں  30ہزار سے زیادہ افراد کی پانی کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ اس منصوبے نے ستمبر سے اب تک اس علاقے کو نل کے ذریعے مجموعی طور پر  ایک 40ہزار مکعب میٹر صاف پانی فراہم کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!