چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں غیرملکی طلبہ چین-آسیان تعلیمی تعاون ہفتہ 2024 کے دوران ملبوسات پر نقش ونگار کی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)
نان نِنگ(شِنہوا)چین کے جنوبی گوانگشی زوانگ خود مختار علاقے میں واقع لیوژو پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں انڈونیشیا کی جکارتہ سٹیٹ پولی ٹیکنیک سے تعلق رکھنے والے محمد لطفی ادری کلاس میں کھدائی کی مشین کی کارکردگی کے بارے میں معلومات نوٹ کررہے ہیں اور انہیں توقع ہے کہ اس تربیتی کورس سے انجینئرنگ مشینری کی صنعت میں ان کے کیریئر کو فروغ ملے گا۔
21 سالہ طالب علم نے کہا کہ میں نے اس پروگرام سے جدید نصابی علم اور عملی مہارت سیکھی ہے۔
وہ ان 20 طالب علموں میں سے ایک ہیں جو گوانگشی لیو گونگ مشینری کمپنی لمیٹڈ اور لیوژو پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے خصوصی تربیتی پروگرام کے لئے انڈونیشیا سے چین آئے۔
یہ اقدام پیشہ ورانہ تعلیم میں چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتا ہے جو علاقائی تعاون کا ایک اہم مرکز ہے۔ ڈگری کورسز، آجر کی مدد سے تربیت اور قلیل مدتی تبادلوں جیسے پروگراموں نے آسیان بھر میں صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہنرمند کارکنوں کی مدد کی ہے۔
چین اور آسیان کے درمیان شراکت داری کے مرکز گوانگشی نے ان کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مقامی یونیورسٹیوں نے آسیان کی منڈیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 17 پیشہ ورانہ ادارے قائم کئے ہیں جو زراعت، نقل و حمل اور توانائی جیسے شعبوں کی مدد کرتے ہیں۔ یہ ادارے صنعت کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں اور یہ جو تربیت دے رہے ہیں وہ سرحدوں کے آر پار کام کرنے والے کاروباری اداروں کی ضروریات سے مطابقت رکھتے ہیں۔
180 سے زائد ممالک اور خطوں میں مصنوعات فروخت کرنے والی لیو گونگ جیسی کمپنیوں کے لئے یہ شراکت داری عالمی آپریشنز کی خاطر ہنرمند کارکنوں کی تلاش کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔
لیو گونگ کے سینئر نائب صدر لو گوبنگ نے کہا کہ تربیتی پروگرام میں شامل ہونے سے طلبہ کو ایک معروف کمپنی کے ساتھ کام کرنے اور اپنے شعبے میں اہم کارکن کے طور پر ترقی کرنے کا موقع ملتا ہے۔
لو نے مزید کہا کہ بہت سے گریجویٹس اب آسیان ممالک میں لیو گونگ کے ماتحت اداروں میں کام کرتے ہیں ، جہاں وہ اپنے جوہر دکھاتے ہیں اور بین الاقوامی تجربہ حاصل کرتے ہیں۔
گوانگشی اکنامک اینڈ ٹریڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں بین الاقوامی تبادلہ کے امور کے دفتر کے ڈائریکٹر ہوانگ رونگ می نے کہا کہ آسیان میں ٹیکسٹائل، ای کامرس اور سیاحت جیسی صنعتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں جس سے پیشہ ورانہ تربیت کی طلب پیدا ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان شعبوں میں قریبی تعاون آسیان میں صنعتی ترقی اور علاقائی معیشت کی مضبوط ترقی کے لئے سازگار ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link