مالدیپ کے شہر مالے میں چین- مالدیپ دوستی پل کا منظر-(شِنہوا)
کولمبو(شِنہوا)مالدیپ کی قومی فضائی کمپنی مالدیوین مالدیپ اور چین کے درمیان پروازوں میں دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ چین مالدیپ کی سیاحت کے لئے سب سے بڑی منڈی بن چکا ہے۔
مالدیپ کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ایس ایم کے مطابق مالدیوین کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر علی سلیم نے بتایا کہ چین مالدیپ کی سیاحت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، چین کے روٹس پر وسیع پیمانے پر پروازیں شروع کی جائیں گی۔
مالدیوین ایئرلائن ویلانا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بیجنگ، شنگھائی اور چھنگ دو سے منسلک کرے گی اور ہفتہ وار 3 پروازیں چلائے گی۔ ایئربس اے 330-200 میں اکانومی، بزنس اور پریمیئر کلاس کی نشستوں کی سہولت ہوگی ۔
توقع ہے کہ چین جانے والی پروازوں میں سالانہ 60ہزار مسافروں کی گنجائش ہوگی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link