اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننیپال میں نئے مالی سال کے دوران بیشتر الیکٹرک گاڑیوں کی چین...

نیپال میں نئے مالی سال کے دوران بیشتر الیکٹرک گاڑیوں کی چین سے درآمد

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی ہیں-(شِنہوا)

کٹھمنڈو(شِنہوا)نیپال کی جانب سے موجودہ مالی سال 2024-25 کے پہلے 5 ماہ کے دوران 4 پہیوں والی تین چوتھائی الیکٹرک گاڑیاں چین سے درآمد کی گئیں۔

نیپال کے محکمہ کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق نیپال نے دسمبر کے وسط تک مجموعی طور پر 4 ہزار 697 الیکٹرک گاڑیاں درآمد کیں جن میں سے 3 ہزار 590 گاڑیاں چین سے آئیں جو درآمد شدہ کُل گاڑیوں کا 76.43 فیصد ہیں۔

جنوبی ایشیائی ملک میں حالیہ برسوں میں الیکٹرک گاڑیوں میں بتدریج اضافہ ہوا جبکہ حکومت ملک میں ہائیڈروپاور کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔

محکمے کے مطابق مالی سال 2023-24 میں مجموعی طور پر 11 ہزار 701 الیکٹرک گاڑیاں درآمد کی گئیں جن میں سے 8 ہزار 65 چین سے درآمد کی گئیں۔

اس کے برعکس مالی سال 2022-23 میں 4 ہزار 50 اور مالی سال 2021-22 میں ایک ہزار 805 الیکٹرک گاڑیاں نیپال درآمد کی گئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!