ہیڈلائن:
مکاؤ میں سیاحت عروج پر پہنچنے لگی
جھلکیاں:
عالمی سطح پر بڑھتی مقبولیت کےساتھ مکاؤ میں سیاحوں کی آمد میں بڑھا اضافہ ہوا ہے۔مکاؤ میں چین اورمغربی ثقافتوں کا منفرد امتزاج پایا جاتا ہے، یہ علاقہ’کھانوں کے شہر‘ کے نام سےمشہور ہے۔تفصیل وڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔
شاٹ لسٹ:
1۔مکاؤ کے مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ1(چینی): وو یانگوی، صدر ،مکاؤ ٹورسٹ گائیڈ ایسوسی ایشن
3۔ساؤنڈ بائٹ2(چینی): لی شی، ایگزیکٹو ایسوسی ایٹ ڈین، فیکلٹی آف انٹرنیشنل ٹورازم اینڈ مینجمنٹ، سٹی یونیورسٹی آف مکاؤ
4۔ مکاؤ کے مناظر
تفصیلی خبر:
عالمی سطح پر بڑھتی مقبولیت کےساتھ مکاؤ میں سیاحوں کی آمد میں بڑھا اضافہ ہوا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر نے 7 دسمبر تک 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد سیاحوں کا استقبال کیا ہے۔تعداد میں یہ اضافہ گزشتہ برس کی اسی مدت کےمقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی): وو یانگوی، صدر ،مکاؤ ٹورسٹ گائیڈ ایسوسی ایشن
’’مکاؤ میں چین اورمغربی ثقافتوں کا منفرد امتزاج پایا جاتا ہے۔ یہ علاقہ’کھانوں کے شہر‘ کے نام سےمشہور ہے۔بڑھتی ہوئی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مکاؤ نہ صرف چینی مین لینڈ بلکہ دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے،خصوصاً جنوب مشرقی ایشیائی ممالک، جہاں سے سیاحوں کی مکاؤ آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ2(چینی): لی شی، ایگزیکٹو ایسوسی ایٹ ڈین، فیکلٹی آف انٹرنیشنل ٹورازم اینڈ مینجمنٹ، سٹی یونیورسٹی آف مکاؤ
’’ بھرپور اورمتنوع ثقافتوں کو بڑھاتےہوئےمکاؤ نےخود کو عالمی سیاحت اور تفریح کا مرکز بنا لیا ہے۔‘‘
2017 میں مکاؤ کو ’یونیسکو کےتخلیقی شہر برائے گیسٹرونومی‘ کا درجہ دیا گیا ہے۔
جون 2024 میں بھی اس علاقے کو چین،جاپان اور جنوبی کوریا کے تین ملکی پروگرام کےتحت مشرقی ایشیائی ثقافتی شہر قرار دیا گیا ہے۔
مکاؤ کی سالانہ شماریات بک 2023 کےمطابق علاقے میں 55 ہزار سےزائد عوامی پرفارمنس اور ثقافتی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔ 2013 میں منعقدہ ان پروگراموں کی تعداد 38000 ہزار تھی۔
مکاؤ میں بڑے پیمانےپر متعدد نمائشیں اور کانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں۔گزشتہ برس ایم اینڈ سی ایشیا میگزین کے قارئین نے مکاؤ کو ایشیا کے 2023 کا ’بیسٹ کنونشن سٹی‘ کا خطاب دیا ہے۔
مکاؤ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link