اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلٹک ٹاک کو تھوڑی دیر کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں، ٹرمپ

ٹک ٹاک کو تھوڑی دیر کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں، ٹرمپ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں- (شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کو امریکہ میں کام جاری رکھنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں قدامت پسند تنظیم ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ نے صدارتی انتخابات میں چند اہم ووٹرز تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔

نومنتخب صدر نے کہا کہ ہم ٹک ٹاک پر گئے تھے  اور ہمیں بہت اچھا ردعمل ملا۔ ہمارے دیکھنے والوں کی تعداد اربوں میں تھی۔

بدھ کے روز امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک اور اس کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی جانب سے اس قانون کو روکنے کی درخواست پر نظر ثانی کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے تحت 19 جنوری تک مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ کی فروخت لازمی ہوگی یا پھر قومی سلامتی کی بنیاد پر پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ملک کی سب سے بڑی عدالت 10 جنوری کو دلائل سننے والی ہے کہ کیا یہ قانون پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر آئینی طور پر اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرتا ہے۔

عدالت کا یہ فیصلہ ٹک ٹاک کی جانب سے قانون کے خلاف حکم امتناع کی درخواست کے 2و روز بعد جاری کیا گیا۔ ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ ممکنہ پابندی سے صدارتی حلف برداری سے ایک روز قبل امریکہ کے مقبول ترین تقریری پلیٹ فارمز میں سے ایک کو بند کر دیا جائے گا اور درخواست دہندگان اور بہت سے امریکیوں کی آواز کو خاموش کر دیا جائے گا جو اس پلیٹ فارم کو سیاست، تجارت، فنون لطیفہ اور عوامی دلچسپی کے دیگر معاملات کے بارے میں بات چیت کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!