اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبرٹش لائبریری کے مجموعے میں 10 آن لائن چینی تصانیف کا اضافہ

برٹش لائبریری کے مجموعے میں 10 آن لائن چینی تصانیف کا اضافہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی برٹش لائبریری میں شمولیتی تقریب میں کتابی شکل میں رکھے گئے آن لائن چینی ناول-(شِنہوا)

لندن(شِنہوا) برٹش لائبریری نے چینی مصنفین کے 10 آن لائن ناول شامل کر کے اپنے چینی مجموعے میں اضافہ کیا ہے۔ان ناولوں میں لارڈ آف مسٹریز، سول لینڈ اور جوائے آف لائف بھی شامل ہیں۔

یہ اقدام 2022 میں چینی آن لائن ادب  کی پہلی کھیپ کی شمولیت کے بعد کیا گیا ہے۔

چینی آن لائن ادب کی کمپنی یوئےوین کے ذریعے چلائے جانے والے پلیٹ فارمز سے شائع کئے گئے یہ ناول چین میں ثقافتی اہمیت اور انٹرنیٹ پر دستیاب ادب کی تیز رفتار ترقی کو اجاگر کرنے کے لئے عطیہ کئے گئے۔

برٹش لائبریری کے چیف آپریٹنگ آفیسر جاس رائے نے کہا کہ وہ برطانیہ(یو کے) میں کتب بینوں کو منسلک کرنے کے لئے چینی ناشرین کے ساتھ شراکت داری کے لئے پر جوش ہیں۔اس سے لائبریری کی رسائی بڑھانے اور اپنی پیشکشوں کو متنوع بنانے کی لگن اجاگر ہوتی ہے۔

2023 کے اختتام تک چینی آن لائن ادب کے قارئین کی تعداد ریکارڈ 53 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی۔اس صنف کی بیرون ملک آمدن 4 ارب یوآن سے تجاوز کرگئی جو 200 ممالک اور خطوں تک پھیلی ہوئی ہے۔

اس اعلان سے برٹش لائبریری اور یوئے وین کے درمیان  ڈیجیٹل دور میں ادب کی 3 سالہ شراکت داری کا بھی آغاز ہوا ہے۔

برٹش لائبریری میں کتابوں،دستاویزات،اخبارات اور صوتی ریکارڈنگز سمیت 17 کروڑ اشیاء موجود ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!