سربیا کی پارلیمنٹ کی ڈپٹی سپیکر مرینا راگس ایک تقریب سے خطاب کر رہی ہیں-(شِنہوا)
بلغراد(شِنہوا)چین اور سربیا کے درمیان ثقافتی تعاون پر ایک گول میز کانفرنس بلغراد میں منعقد ہوئی جس میں ثقافتی تبادلوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
سربیا کی پارلیمنٹ کی ڈپٹی سپیکر اور چین کے ساتھ پارلیمانی دوستی گروپ کی سربراہ مرینا راگس نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کیا۔
مرینا راگس نے روابط کو مضبوط بنانے کے لئے اضافی مطالعاتی دوروں اور ثقافتی پروگراموں کی تجویز پیش کی۔
مرینا راگس نے چین کے ساتھ تعاون خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ذریعے سربیا کو حاصل ہونے والے معاشی فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔
سربیا میں چین کے سفیر لی منگ نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے فروغ کی تعریف کی۔ انہوں نے ڈریگن کے چینی قمری سال کے جشن، ڈریگن بوٹ دوڑ، مشاعروں اور ملک میں چائے کے فن کے مظاہرے جیسی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
گول میز کانفرنس کا اہتمام سربیا میں چینی سفارت خانے، بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز، سربیا کی قومی اسمبلی اور سربیا کی وزارت ثقافت نے کیا تھا۔ چین کے ساتھ سربیا کے پارلیمانی دوستی گروپ کے ارکان نے اجلاس کے موقع پر کنفیوشس نمائش کا دورہ بھی کیا۔
