اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانوزیراعظم کیخلاف توہین عدالت درخواست پر تحریری فیصلہ جاری،سماعت فروری 2025 تک...

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت درخواست پر تحریری فیصلہ جاری،سماعت فروری 2025 تک ملتوی

 لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کارروائی کیلئے دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے ججز کیخلاف مبینہ نامناسب الفاظ کے استعمال پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت درخواست کے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم کے مطابق درخواست قابل سماعت نہیں ہے،

وزیراعظم کو کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے،ان کیخلاف فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل نے اس نقطے پر تیاری کی مہلت طلب کی ہے جبکہ درخواست گزار خود بیرون ملک ہیں اور کارروائی تین ماہ تک ملتوی کرنے کی استدعاء کی گئی ہے۔ کیس پر مزید کارروائی فروری 2025ء کے آخری ہفتے تک ملتوی کی جاتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!