چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے معیشت کی مستحکم ترقی کے مطالعہ اور فروغ کے لئے سٹیٹ کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کی-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے سٹیٹ کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کی جس کا مقصد معاشی پلیٹ فارم کی مستحکم ترقی کا مطالعہ کرنا اور اسے فروغ دینا تھا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ معاشی پلیٹ فارم کی ترقی ملکی ضروریات کو بڑھانے، روزگار کو مستحکم رکھنے، لوگوں کے ذریعہ معاش کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو تیار کرنے میں اہمیت کی حامل ہے۔
اجلاس میں خطرناک کیمیائی مادوں کی حفاظت سے متعلق قانون کے مسودے پر غور کے بعد منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس مسودے کو غور و خوض کے لئے چین کے اعلیٰ قانون ساز فورم قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کو پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں طبی سامان کی نگرانی سے متعلق قانون سمیت 21 قواعد و ضوابط کی بعض شقوں پر نظر ثانی جبکہ 4 قواعد و ضوابط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
