کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں منعقدہ تقریب کے دوران بینک آف چائنہ نوم پنہ برانچ کی آرایم بی کلیئرنگ سروس کا آغاز کیا جارہا ہے-(شِنہوا)
نوم پنہ(شِنہوا)بینک آف چائنہ نوم پنہ برانچ نے کمبوڈیا میں آر ایم بی کلیئرنگ سروس کا آغاز کردیا، جس کا مقصد کمبوڈیا اور چین کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانا ہے۔
افتتاحی تقریب کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں منعقد ہوئی جس میں نیشنل بینک آف کمبوڈیا، کمبوڈیا میں چینی سفارتخانے اور بینک آف چائنہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کمبوڈیا کے مالیاتی اداروں اور دونوں ممالک کی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
