اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے ریموٹ سینسنگ کی کامیابیوں کی منتقلی کے لئے کلاؤڈ پلیٹ...

چین نے ریموٹ سینسنگ کی کامیابیوں کی منتقلی کے لئے کلاؤڈ پلیٹ فارم کا آغازکردیا

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹیلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ-4 بی کیریئرراکٹ نئے ریموٹ سینسنگ سیاروں کو لے کرروانہ ہو رہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین نے عوام کو ریموٹ سینسنگ کے اعدادوشمار سمیت ایئروسپیس کی معلومات  کے لئے کلاؤڈ پلیٹ فارم کا آغاز کردیاہے۔

توقع ہے کہ جیووِس کلاؤڈ اوپن پلیٹ فارم جدید زراعت،تحفظ ماحولیات،شہری منصوبہ بندی،ٹریفک کی نگرانی اور قدرتی آفات کی پیشگوئی کے شعبوں میں معاونت کرے گا۔

اسے صارفین کے لیے ایروسپیس معلومات تک رسائی کی حد کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔پلیٹ فارم پرنباتاتی ماحولیات،پانی کے وسائل،مٹی اور ماحول جیسے کلیدی پیمانے بھی متعارف کرائے گئے۔

حالیہ برسوں میں چین نے مزید سیارے مدار میں بھیج کر زمین کے اعلیٰ معیار کی نگرانی کے حامل نظام جیسے مشاہدے کے طریقوں میں مسلسل ترقی کی ہے۔ ملک کے ریموٹ سینسنگ اعدادوشمار کے حصول کی صلاحیت اور دستیاب وسائل کی فراوانی میں بھی زبردست بہتری آئی ہے۔

ریموٹ سینسنگ سیٹیلائٹ ٹیکنالوجی مختلف صنعتوں کو اپنے مقام اور وقت کا احاطہ کرنے اور اعلیٰ درستگی سے معلومات کے حصول کی منفرد صلاحیت سے مستفید کر رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!