چین میں الیکٹرک سائیکل تبادلہ پروگرام میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ رواں سال شروع کئے گئے سازوسامان کی تجدید کے بڑے پروگرام کے تحت 5 لاکھ 5 ہزار 700 الیکٹرک سائیکلوں کا تبادلہ کیا گیا ہے- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی سٹیٹ کونسل کے بین الوزارتی مشترکہ کانفرنس کے دفتر نے کہا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر سازوسامان کی تجدید اور صارف اشیا کی تجارت کو فروغ دینے کی کوششوں کو تیز کرے گا۔
یہ دفتر ٹیکس، فنانس، سرمایہ کاری، زمین، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف پالیسیوں کو ہم آہنگ اور تعاون کو مضبوط بنائے گا جبکہ مجموعی و توسیعی اثرات پیدا کرنے کے لئے عملدرآمد کے طریقوں کو بہتر بنائے گا۔
دفتر کے مطابق مارکیٹ کے اداروں کے خدشات کو دور کرنے کے لئے جلد از جلد موثر اقدامات کا مطالعہ کیا جائے گا اور تجاویز دی جائیں گی۔
