اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر ایپیک، جی 20 سربراہ اجلاسوں، پیرو اور برازیل کے دوروں...

چینی صدر ایپیک، جی 20 سربراہ اجلاسوں، پیرو اور برازیل کے دوروں کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ ایپیک اقتصادی رہنماؤں کے 31 ویں اور جی 20 کے 19 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت، پیرو اور برازیل کے سرکاری دوروں کے بعد ہفتہ کی صبح واپس بیجنگ پہنچ گئے۔

صدر شی جن پھنگ کے وفد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی بھی شامل تھے جو اسی پرواز کے ذریعے واپس پہنچے۔

صدر شی جن پھنگ کی پرواز تکنیکی تعطل کے باعث مراکش کے شہر کاسابلانکا رکی۔ بعدازاں مراکش کے وزیراعظم عزیز اخانوچ اور دیگر نے شی جن پھنگ کو ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!