ہیڈ لائن:
چینی معاونت سے قائم سکول،کینیا کی کچی آبادیوں کے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت
جھلکیاں:
چین کے تعاون سے چلنے والا اسکول کینیا میں کچی آبادیوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ایم سی ای ڈی او بیجنگ اسکول’ بچوں کی تعلیم و تربیت کےساتھ انہیں کھانا بھی فراہم کرتا ہے۔ تفصیل اس وڈیو میں جانیے۔
شاٹ لسٹ:
1- ایم سی ای ڈی او بیجنگ اسکول کے بیرونی مناظر
2- طلباء کے کھیلنے کے مختلف مناظر
3- کلاس میں موجود طلباء کے مناظر
4- ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): روتھ بیتھ ماتھیکہ، طالبہ
5- ساؤنڈ بائٹ 2(سواحلی): فیتھ بینیٹا، طالبہ
6-ساؤنڈ بائٹ 3(سواحلی): اسکولرسٹیکا اکیلو، طالبہ
7-سکول کے مختلف مناظر
8- ساؤنڈ بائٹ4(انگریزی): بین ڈکٹ کیاگے، ڈائریکٹر، ایم سی ای ڈی او بیجنگ اسکول
تفصیلی خبر:
چین کے تعاون سے چلنے والا تعلیمی ادارہ ‘ایم سی ای ڈی او بیجنگ اسکول’ کینیا میں کچی آبادیوں کے بچوں کی معیاری تعلیم تک رسائی کے لئے نئی امید بن گیا ہے۔
نیروبی میں کچی آبادیوں پر مشتمل علاقہ متھارے میں واقع یہ سکول آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی صورت میں مثال قائم کرنا چاہتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): روتھ بیتھ ماتھیکہ، طالبہ
"میں صحافی بننا چاہتی ہوں کیونکہ مجھ تحقیق کرنا اور لوگوں کےمسائل کو اجاگر کرنا بہت پسند ہے۔لوگ تکالیف کا شکار ہیں اور ان کے مسائل کو دنیا کےسامنے اجاگر کرنے والا کوئی نہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2(سواحلی): فیتھ بینیٹا، طالبہ
” میں بیمار بچوں اور لوگوں کی مدد کرنے کے لئے نرس بننا چاہتی ہوں۔ بیماری کی صورت میں انہیں ابتدائی امداد فراہم کر کے میں ان کی مدد کرنا چاہتی ہوں۔ اس وقت حالات بہت سنگین ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3(سواحلی): اسکولرسٹیکا اکیلو، طالبہ
"میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں تاکہ میں کچی آبادیوں میں رہنے والے بیمار بچوں کی مدد کر سکوں۔میں کچی آبادیوں میں بچوں کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے یہاں طبی سہولتوں کو بڑھانا چاہوں گی۔”
اسکول کے ڈائریکٹر بین ڈکٹ کیاگے نے کہا کہ اسکول بے شمار بچوں کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈال رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): بین ڈکٹ کیاگے، ڈائریکٹر، ایم سی ای ڈی او بیجنگ اسکول
"سکول نےبچوں کی زندگیوں کو تبدیل کر دیا ہے، انہیں یہاں کھانا بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔تعلیم و تربیت سے یہ بچے معاشرے میں ذمہ دار افراد بن جائیں گے۔یہ بچے مختلف خواہشات رکھتے ہیں، ہر بچہ معاشرے میں ایک اہم مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔۔ بعض لوگ معاشرتی حیثیت میں بلند مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں، جیسے انجینئر، ڈاکٹر، فنکار۔ہم ان کے لئے ایسا راستہ بنا رہے ہیں جو انہیں ان اہداف کے حصول میں مدد گار ثابت ہوگا۔”
نیروبی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link