اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین کی ماحول دوست سمندری ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی

چین کی ماحول دوست سمندری ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی

ہیڈ لائن:

چین کی  ماحول دوست سمندری ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی

جھلکیاں:

ناروے کے سفارتکاروں نے ماحول دوست سمندری ٹیکنالوجی میں چین کی تیز رفتار ترقی کو سراہا ہے۔ انہوں نے صنعت کی ماحول دوست منتقلی کو فروغ دینے کے لئے تعاون کے مواقع پر بھی زور دیا۔ آئیے اس حوالے سے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ سمندری ساز وسامان کے حوالے سے عالمی کانفرنس 2024 کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): توبیس ایف سوینگسن، نارویجن قونصل جنرل، شنگھائی

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ہیننگ کرسٹو فرسن، کمرشل قونصلر جنرل، نارویجن سفارتخانہ، بیجنگ

تفصیلی خبر:

ناروے کے سفارتکاروں نے سمندری سازوسامان کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس 2024 کے اختتامی اجلاس میں ماحول دوست سمندری ٹیکنالوجی میں چین کی تیز رفتار ترقی کو اجاگر کیا ہے ۔ انہوں نے صنعت کی ماحول دوست منتقلی کےفروغ کے لئے تعاون کے مواقع پر بھی زور دیا ہے۔ یہ کانفرنس حال ہی میں چین کے مشرقی شہر فوژو میں منعقد ہوئی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): توبیس ایف سوینگسن، نارویجن قونصل جنرل، شنگھائی

” مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ چین پہلے ہی امونیا پر چلنے والے بڑے بحری جہاز بنا رہا ہے۔ یہ ہمارے لئے بڑی دلچسپی کی بات ہے۔ہمارے ملک میں  بھی امونیا سے چلنے والے بحری جہازوں پر کام ہو رہا ہے۔ ناروے کے پاس الیکٹرولائسس کے ذریعے امونیا پیدا کرنے کا 100 سالہ تجربہ ہے۔ ہمارے پاس بہت زیادہ ماحول دوست توانائی موجود ہے جسے ہم  پن بجلی کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سائنسی ترقی کا  ایک بہت حیرت انگیز اور دلچسپ پہلو ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ہیننگ کرسٹو فرسن، کمرشل قونصلر جنرل، نارویجن سفارتخانہ، بیجنگ

” چین  میں پہلے سے موجودماحول دوست ٹیکنالوجی پر کام رہا  ہے  جس کی  بدولت  ناروے اور چین کی کمپنیوں کے لئےمتعدد مواقع  پیدا ہوئےہیں۔ کمپنیاں ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئےمل کر نئے حل اور نئی ٹیکنالوجیز تیار کریں ۔ اس طرح سمندری صنعت میں ماحول دوست  تبدیلی کو مکمل طور پر آگے بڑھایا جا سکے گا۔

میرے خیال میں چین کی ٹیکنالوجی نے چین سے باہر ہم سب کو  حیران کن حد تک متاثر کیا ہے۔ چین میں ٹیکنالوجی کی ترقی بہت تیز اور  بلند سطح پر پہنچ چکی ہے ۔جس کا واضح ثبوت سمندری شعبے میں ہونے والی ترقی ہے۔”

فوژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!