اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانایڈز منتقلی کا معاملہ،نشتر ہسپتال کے ایم ایس سمیت6 ڈاکٹر، ہیڈ نرس...

ایڈز منتقلی کا معاملہ،نشتر ہسپتال کے ایم ایس سمیت6 ڈاکٹر، ہیڈ نرس معطل، متاثرہ مریضوں کو ہرجانہ ادائیگی کا حکم

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان سمیت 6 ڈاکٹروں کو ایڈز سے متاثرہ مریضوں کو ہرجانہ ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے معطل کردیا۔ ہفتے کو وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

وزیراعلی کو مریضوں میں ایڈز پھیلنے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایڈز، ہیپاٹائٹس کے ہر 3ماہ بعد لازمی ٹیسٹ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ہے، پروٹوکول کے برعکس پرائیویٹ لیبارٹریز سے ایڈز ٹیسٹ کرائے گئے، ایڈز ثابت ہونے کے باوجود وارڈ کے ڈاکٹر اورعملے نے واقعہ چھپانے کی کوشش کی۔

مریم نواز کو بتایا گیا کہ ڈسپوز ایبل ڈائیلاسزکٹ اور ڈائی لائیزرکو مریضوں کیلئے باربار استعمال کیا گیا، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور سینئر ڈاکٹر کئی کئی ہفتے وارڈ کا وزٹ نہیں کرتے۔وزیراعلی مریم نواز نے غفلت کامظاہرہ کرنے پر ایم ایس سمیت 6ڈاکٹروں،ڈاکٹر محمد کاظم، ڈاکٹر غلام عباس، ڈاکٹر پونم خالد، ڈاکٹرمحمد قدیر،ڈاکٹر ملیحہ جوہر، ڈاکٹر محمد عالمگیر اور ہیڈ نرس ناہید پروین کو معطل کردیا جبکہ سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلی نے ڈاکٹرزوں کو ایڈز سے متاثرہ مریضوں کو ہرجانہ ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔انہوں نے کہا کہ سارے وسائل ہیلتھ کیلئے وقف کر دیئے لیکن نتیجہ مثبت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطعا برداشت نہیں کہ مریض علاج کیلئے سرکاری ہسپتال آئیں اور ایڈز لے کر جائیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!