مصر کے بین الاقوامی ال گونا فلم فیسٹیول (جی ایف ایف) کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز جمعرات کی شب بحیرہ احمر کے ساحلی شہر الغردقہ میں ہوگیا ہے۔ اس فیسٹیول میں اس بار اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے انسانی ہمدردی کے موضوع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
اپنے طاقتور نعرے "سنیما فار ہیومینٹی” (انسانیت کے لئےسنیما) کے عملی اظہار کے طور پر رواں برس کے فیسٹیول نے خوراک کے تحفظ کو مرکزی موضوع کے طور پر اپنایا ہے جو اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مشن سے ہم آہنگ ہے۔
اس عزم کی نمایاں مثال "بریڈ” شارٹ فلم مقابلہ ہےجو ورلڈ فوڈ پروگرام کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ عرب فلم سازوں کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے فن کے توسط سے علاقائی سطح پر خوراک کی کمی کے مسئلے پر شعور اجاگر کرنے اور عملی اقدامات کی ترغیب دینے میں کردار ادا کر سکیں۔
ال گونا فلم فیسٹیول کے شریک بانی نجیب ساویریس نے حالیہ برسوں میں خطے کو درپیش چیلنجز اور واقعات کا ذکر کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یاد رکھنا چاہئے کہ غزہ اور سوڈان کے لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں اور یہ بات ہماری انسانی ترجیحات میں سب سے اوپر ہونی چاہئے۔
ان کے بیان نے اس بات کو اجاگر کیا کہ فیسٹیول فلمی فن کو عالمی ذمہ داری اور ضرورت مندوں کی آواز بننے کے مشن سے جوڑنے کے لئے پُرعزم ہے۔
ال گونا فلم فیسٹیول 24 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر کی تقریباً 70 فلمیں پیش کی جا رہی ہیں۔ "سینی گونا پلیٹ فارم” کے تحت مختلف سرگرمیاں بھی فیسٹیول کا حصہ ہیں جن کا مقصد 20 منتخب منصوبوں کے ذریعے ابھرتے ہوئے فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ال گونا فیسٹیول سال 2017 میں ’’انسانیت کے لئےسنیما‘‘ کے مستقل مقصد کے تحت شروع ہوا۔ اس نےاپنے آغاز کے بعد سے پناہ گزینوں، خواتین کے بااختیار بنانے اور پائیدار ترقی جیسے مقاصدکے فروغ کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
الغردقہ، مصر سے شِنہوا نیوا ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
مصر کے ساحلی شہر الغردقہ میں آٹھویں ال گونا فلم فیسٹیول کا آغاز
رواں برس ’’ انسانیت اور خوراک کاتحفظ ‘‘ فیسٹیول کا مرکزی موضوع ہے
"سنیما فار ہیومینٹی” کےنعرے سے انسانی ہمدردی کا پیغام نمایاں
ایونٹ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کےاشتراک سے منعقد ہوا
"بریڈ” شارٹ فلم مقابلہ غذائی کمی اور اس سےنمٹنے کا شعور بیدار کرےگا
فیسٹیول میں دنیا بھر کی تقریباً 70 فلموں کی نمائش ہو رہی ہے
"سینی گونا پلیٹ فارم” کے تحت20 نئےفلمی منصوبے متعارف کرائے جائیں گے
شریک بانی نجیب ساویریس نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان ظاہر کیا
غزہ اور سوڈان میں خوراک کے مسائل کو ترجیح بنانے پر زور
ال گونا فلم فیسٹیول 24 اکتوبر تک جاری رہے گا




