ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
تازہ ترینسی پی سی کا مکمل اجلاس اختتام پذیر،چین کے 15 ویں پانچ...

سی پی سی کا مکمل اجلاس اختتام پذیر،چین کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے لئے سفارشات کی منظوری

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کا مکمل اجلاس اختتام پذیر ہو گیا جس میں چین کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے لئے سفارشات کی منظوری دی گئی۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا مکمل اجلاس پیر سے جمعرات تک دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا۔

جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق شرکاء نے اجلاس کے دوران معاشی اور سماجی ترقی کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے پر عملدرآمد  کے لئے سی پی سی کی سفارشات پر غور کیا اور ان کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے اجلاس کی صدارت کی۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس سے کلیدی خطاب کیا۔

شرکاء نے شی کی جانب سے سیاسی بیورو کی کارکردگی کے متعلق  پیش کی گئی رپورٹ کو سنا اور اس پر غور وخوض کیا۔

 شی نے مجوزہ سفارشات کے مسودے پر وضاحتی کلمات  بھی پیش کئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!