ابو ظہبی پولیس نے آن لائن فراڈ کے شکار افراد کو ٹولی گئی رقوم واپس کردیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابو ظہبی پولیس نے بتایا ہے کہ 2سال میں 15ہزار 642سائبر فراڈ کیسز کی تحقیقات کی گئیں، عوام کو سستے سونے کے بہانے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر لوٹا گیا، سستے ہولی ڈے پیکیجز کے نام پر بھی عوام کو بیوقوف بنایا گیا۔
ابو ظہبی پولیس کے مطابق 140ملین درہم (تقریبا 10ارب 71 کروڑ 56 لاکھ پاکستانی روپے )کی رقم اصل مالکان کو واپس کی گئی ہے ۔




