ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
پاکستاناپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ، 1لاکھ خاندانوں کو بلاسود و آسان قرض...

اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ، 1لاکھ خاندانوں کو بلاسود و آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل ہونے پر مریم نواز کا اظہار تشکر

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کے تحت کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود و آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے نے نہ صرف ہائوسنگ شعبے میں انقلاب برپا کیا بلکہ غریب طبقے کو اپنی چھت کا خواب بھی پورا کیا ہے، 10ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنا قابل تقلید مثال ہے جو دکھاتا ہے ہم اپنے عوام کی خدمت میں کس قدر سنجیدہ ہیں۔

جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ منصوبے کے تحت ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود و آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل ہونا ایک سنگ میل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت، اپنا گھر منوبے کے تحت 10 ماہ کے اندر 100,835خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں جن میں سے 22,305گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ 64,190گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے نے نہ صرف ہائوسنگ شعبے میں انقلاب برپا کیا بلکہ غریب طبقے کو اپنی چھت کا خواب بھی پورا کیا ہے۔

انہوں نے پراجیکٹ کی ٹیم کو شاندار کامیابی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ 10ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنا ایک قابل تقلید مثال ہے جو دکھاتا ہے کہ ہم اپنے عوام کی خدمت میں کس قدر سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو چھت ملنے کے خواب کا پورا ہونا اللہ تعالی کا بڑا کرم ہے ،اس پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار عام آدمی کو احساس ہوا ہے کہ ریاست ماں کے جیسی ہے جو اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔ مریم نواز نے منصوبے کے تحت پانچ سالوں میں پانچ لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!