راولپنڈی پولیس نے خواتین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر موبائل پولیس سٹیشن متعارف کرا دیا۔
ذرائع کے مطابق موبائل پولیس سٹیشن میں خواتین ڈرائیونگ لائسنس، مقدمات کے اندراج سمیت دیگر ویری فکیشنز کی سہولت سے فائدہ حاصل کر سکتی ہیں۔
خواتین نے پنجاب حکومت کے اس انقلابی قدم کو سراہا ہے جبکہ سی ٹی او راولپنڈی نے بتایا ہے کہ منصوبے میں مزید توسیع جا رہی ہے، راولپنڈی پولیس عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔




