عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 6 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 6 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکام سے تمام مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔
جمعرات کو اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کے 6 مقدمات پر سماعت کی۔
دوران سماعت ضمانت درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے ۔ عدالت نے پولیس حکام سے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔




