طالب علم زیادتی کیس میں عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے کیس پر سماعت کی ۔ عدالت نے ٹھوس شواہد اور مقدمے کی موثر پیروی کے پیش نظر مجرم محمد افضل کو 5 لاکھ روپے ہرجانے اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بچوں سے زیادتی ناقابل معافی جرم ہے، کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔




