ہیڈ لائن:
ہواوے نے نیا آپریٹنگ سسٹم ’ہارمونی او ایس نیکسٹ‘ جاری کردیا
جھلکیاں:
ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑا نام ’ہواوے‘ نے منگل کےروز موبائل فون کے لئے نئے آپریٹنگ سسٹم ’ہارمونی او ایس نیکسٹ جاری کر دیا یہ آپریٹنگ سسٹم کمپنی نے خود تیار کیا ہے جو اینڈرائڈ پر انحصار نہیں کرتا۔
اسٹینڈ اپ (انگریزی): تان یی شیاو، شنہوا نمائندہ
تفصیلی خبر:
یہ شنہوا نیوز ہے۔ چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک، ہواوے نے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس نیکسٹ منگل کے روز جاری کر دیا ہے، یہ آپریٹنگ سسٹم کمپنی کا اپنا تیارکردہ ہے۔ یہ آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ آپریٹنگ پر انحصار نہیں کرتا ہے۔ کمپنی کے ہیڈکوارٹر شین زین میں ہونے والے او ایس لانچنگ تقریب ہواوے کے لیے ایک بڑا سنگ میل قراردیا جارہا ہے، یہ اس لئے بھی اہم ہے کہ امریکی حکومت نے 2019 میں ہواوے کو ‘اینٹیٹی لسٹ’ پر ڈال دیا تھا ، جس کے بعد ہواوے کے لیے گوگل سمیت تمام امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندی عائد ہو گئی تھی۔ ہارمونی او ایس نیکسٹ اس سلسلے کا پانچواں ورژن ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link