چین، دارالحکومت بیجنگ کی چھیان مین گلی میں سیاح پکوان سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں نومبر کے دوران ایک ماہ پر مشتمل طویل کھپت مہم شروع کی جارہی ہے جس کا مقصد صارفین میں کھپت کا فروغ ہے۔
وزارت تجارت نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ یہ مہم شنگھائی، بیجنگ، گوانگ ژو، تھیان جن اور چھونگ چھنگ میں اگلے ماہ شروع کی جائے گی۔
وزارت کے مطابق مہم کے دوران خریداری، کھانے پینے کی اشیاء ، سیاحت، نمائشوں اور فن کے مظاہروں سمیت دیگر شعبوں میں کھپت کے فروغ سے متعلق سرگرمیاں ہوں گی۔
متعلقہ محکموں اور خطوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تشہیری ماہ کے لئے اپنے منصوبوں کو بہتر بنائیں اور ملک کی صارف منڈی کی مسلسل بحالی میں پیشرفت کے لئے عملی اقدامات متعارف کرائیں۔
چین نے مقامی طلب بڑھانے اور معیشت کو سہارا دینے کے لئے رواں سال مارچ میں آلات اپ گریڈ کرنے اور صارفین کی اشیاء کے تبادلے کا پروگرام متعارف کرایا تھا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران چین میں اشیائے صرف کی خوردہ فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 3.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
