اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین۔برونائی مشترکہ منصوبے کے تحت شمسی توانائی منصوبے کا آغاز

چین۔برونائی مشترکہ منصوبے کے تحت شمسی توانائی منصوبے کا آغاز

برونائی ،  بندر سری بگاوان میں لوگ 29 ویں صارف میلہ میں  موجود ہیں۔ (شِنہوا)

بندر سری بگاوان(شِنہوا)برونائی اور چین کے درمیان پیٹروکیمیکل مشترکہ منصوبے  ہینگی انڈسٹریز ایس ڈی این .بی ایچ ڈی نے برونائی میں شمسی توانائی کے ایک منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔

چین کی ژے جیانگ ہینگی گروپ کمپنی لمیٹڈ اور ہینگی انڈسٹریز کے چیئرمین چھیو جیان لِن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف ہماری کمپنی کے لیے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ایک اہم اقدام ہے بلکہ برونائی میں پائیدار توانائی کی ترقی میں بھی ایک اہم  شراکت داری  ہے۔

ہینگی انڈسٹریز کے مطابق قدرتی اورقابل تجدید توانائی کےپائیدار انضمام منصوبے (پروجیکٹ ایس آئی این اے آر) کے تحت پولاؤ موارا بسر (پی ایم بی) میں شمسی فوٹو وولٹک (پی وی) پینلز کو مرحلہ وار نصب کیا جائے گا۔

منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں پی ایم بی میں عمارتوں کی چھتوں، گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہوں اور کھلے میدانوں میں سولر پی وی پینلز نصب کیے جائیں گے۔ تین مراحل کی تکمیل کے بعدکل نصب شدہ صلاحیت 476 میگا واٹ پیک (ایم ڈبلیو پی) تک پہنچ جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!