چین، ہواوے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو چھنگ ڈونگ جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں ہارمنی او ایس نیکسٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
شین زین (شِنہوا) چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اینڈروئیڈ آرکیٹیکچرسے آزاد مقامی طور پر تیار کردہ ہارمنی اوایس نیکسٹ آپریٹنگ سسٹم جاری کردیا ہے۔
شین زین میں منعقدہ یہ لانچنگ تقریب ہواوے کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ واشنگٹن نے ہواوے کو 2019 میں ’’اینٹیٹی لسٹ‘‘ میں شامل کرکے اینڈروئیڈ فراہم کرنے والے گوگل سمیت امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیا تھا۔
ہارمونی او ایس نیکسٹ ہارمونی اوایس کا ورژن ہے ۔ ہواوے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو چھنگ ڈونگ نے تقریب میں کہا کہ ہارمونی اوایس ایک ارب سے زائد آلات پر فراہم کر دیا گیا ہے۔
یو نے کہا کہ ہارمونی اوایس نیکسٹ واقعی اینڈروئیڈ اور ایپل کے آئی او ایس سے آزاد ہے۔ اس کی اپنی آپریٹنگ کرنل ، پروگرامنگ لینگو ئج ، اے آئی فریم ورک اور دیگر خصوصیات ہیں جو لینکس کرنل یا اینڈروئیڈ اوپن سورس کوڈ استعمال کئے بغیر تیار کی گئی ہیں۔
انہوں نے اسے ایک کھلا، محفوظ اور مئوثر آپریٹنگ سسٹم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہارمونی او ایس نیکسٹ دنیا بھر میں متعلقہ صنعتوں کی ترقی کے لئے ایک نیا آپشن اور مارکیٹ میں جگہ فراہم کرتا ہے۔
