پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کے اعلیٰ فوجی عہدیدار کا نئے فوجی تربیتی نظام پر زور

چین کے اعلیٰ فوجی عہدیدار کا نئے فوجی تربیتی نظام پر زور

شی جیا چوانگ(شِنہوا) چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ژانگ یوشیا نے ایک نیا فوجی تربیتی نظام وضع کرنے میں تیزی لانے اور مشترکہ فوجی آ پریشنز کی جدیدیت کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ یوشیا نے صوبہ ہیبے میں اتوار سے منگل تک جاری رہنے والے مشترکہ فوجی آپریشن کے اجلاس کے دوران کیا۔

ژانگ نے مشترکہ فوجی آپریشنز کے لئے نئے ماڈلز تلاش کرنے اور چینی فوج کی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 مرکزی فوجی کمیشن کے نائب  چیئرمین نے نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی بنیاد پر مشترکہ آپریشنز کرنے کے لئے چینی فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!