چین ، مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہیفے میں ماحولیات بارے کاروباری مرکز چائنہ انوائرنمنٹ ویلی ایک منظر ۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ہوا اور پانی کے معیار میں مستحکم بہتری ہوئی ہے۔
وزارت حیاتیات و ماحولیات کے ترجمان پائی شیا فائی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنوری سے ستمبر 2024 کے دوران چین کے 339 شہروں اور پریفیکچر سطح کے علاقوں میں پی ایم 2.5 کی اوسط کثافت 27 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 3.6 فیصد کم ہے۔
پائی نے کہا کہ اس عرصے میں ان شہروں میں صاف ہوا کے ایام کا تناسب 85.8 فیصد تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 1.6 فیصد زیادہ ہے۔
پائی نے مزید بتایا کہ زیرنگرانی حصوں کے 88.5 فیصد میں زیرزمین پانی کا معیار’’ کافی اچھا‘‘ تھا جو ملک میں پانی کے معیار کی پانچ سطحوں کے نظام میں تیسرے درجے یا اس سے اوپر اور گزشتہ برس کی نسبت 1.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔
ترجمان کے مطابق کم ترین پانچویں درجے میں زیرزمین پانی کا حصہ 0.7 فیصد رہا جو ایک برس قبل کے مقابلے میں مستحکم رہا۔
چین نے اپنی سماجی و معاشی ترقی میں حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اپنے "خوبصورت چین” اقدام میں مستحکم انداز میں پیشرفت کی ہے۔
