اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ...

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست ،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

ابدھ کوجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان  کے روبرو کیس کی سماعت میں سلمان اکرم راجا اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش  ہوئے اور مقف اختیار کیا کہ وکلا سے بھی ملاقات نہیں کروائی جاتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا لوکل کمیشن سے رابطہ ہواتھا؟،

جس پر وکیل نے بتایا کہ جی ہم لوکل کمیشن کو رپورٹ کرتے رہے اور وہ بھی کرتے رہے لیکن ابھی رابطہ نہیں ہوا۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کئی دنوں سے بجلی نہیں ہے،کوریڈو میں نکلنے تک نہیں دیا جا رہا، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ الگ سے درخواست دائر کردیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کمیشن بنانے کا مقصد ہی یہی تھا کہ مسائل نہ بنیں۔ بعد ازاں سماعت جمعرات تک کے لیے  ملتوی کردی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!