اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبرطرف ملازمین بحالی کیس،سپریم کورٹ نے درخواستیں آئینی بنچز کو بھیج دیں

برطرف ملازمین بحالی کیس،سپریم کورٹ نے درخواستیں آئینی بنچز کو بھیج دیں

سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین بحالی کی درخواستیں آئینی بنچز کو بھیج دیں، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں آئینی سوال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آئینی کیسز آئینی بنچز سنیں گے۔

بدھ کو  سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے برطرف ملازمین بحالی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار وسیم سجاد نے کہا کہ پر سکون زندگی ہر شہری کا آئینی حق ہے

جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں آئینی سوال آ گیاہے اور 26 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آئینی کیسز آئینی بنچز سنیں گے اس لیے آئینی بنچز بنیں گے اور وہی اس کیس کا تعین کریں گے۔ جسٹس عائشہ ملک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ کیس اہم آئینی بنچ ہی سنے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!