اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 200 ارب یوآن مالیت کے سرمایہ کاری منصوبوں کی فہرست...

چین نے 200 ارب یوآن مالیت کے سرمایہ کاری منصوبوں کی فہرست جاری کردی

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع تونگ ژو میں ٹرانسپورٹیشن کے مرکز کی زیرتعمیر عمارت کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 200 ارب یوآن (تقریباً 28 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے منصوبوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو اگلے سال کے سرمایہ کاری منصوبوں میں شامل ہیں۔

قومی ترقی اور اصلاحات  کمیشن (این ڈی آر سی) کے ایک عہدیدار نے شِنہوا کو بتایا کہ اس سال پیشگی جاری کئے گئے سرمایہ کاری کے کل 647 منصوبوں میں شہروں میں زیر زمین پائپ بچھانے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے ذرائع کے طور پر روزگار کا استعمال اور خستہ حال آبی ذخائر کو بہتر بنانا شامل ہے۔

اس میں ماحولیاتی تحفظ اور بحالی، ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور ثقافت جیسی ضروری عوامی سہولیات کے ساتھ ساتھ اہم زرعی مصنوعات ذخیرہ کرنے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ  این ڈی آر سی جلد از جلد منصوبوں کا آغاز کر تے ہوئے تعمیر کو آگے بڑھائے گا۔ اس سال ٹھوس پیشرفت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ چوتھی سہ ماہی میں معاشی ترقی کے لئے تعاون فراہم کیا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!