اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، ویلیو ایڈڈ خدمات کو وسعت دینے کے لئے آزمائشی پروگرام کا...

چین، ویلیو ایڈڈ خدمات کو وسعت دینے کے لئے آزمائشی پروگرام کا آغاز

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق چین مقامی آزمائشی علاقوں میں کچھ ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام خدمات پر غیر ملکی ملکیتی پابندیاں ہٹا دے گا- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے چار منتخب علاقوں بیجنگ، شنگھائی، ہائی نان اور شین زین میں ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام خدمات میں کھلے پن  کو وسعت دینے کے لئے ایک آزمائشی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

بدھ کو شروع کئے گئے پروگرام سے غیر ملکی سرمایہ کار مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ ڈیٹا سنٹرز جیسے ذاتی ملکیتی کاروبار چلانے کے علاوہ آن لائن ڈیٹا پراسیسنگ اور ترسیل کا عمل انجام دے سکیں گے۔ انہیں چین کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس اور کمپیوٹنگ پاور سروس مارکیٹوں تک مزید رسائی بھی حاصل ہوسکے گی۔

ان آزمائشی علاقوں میں بیجنگ کا خدمات کے شعبہ کو وسعت دینے کا جامع قومی نمائشی علاقہ،  لِن گانگ نیو ایریا آف چائنہ (شنگھائی) پائلٹ فری زون اور سماجی جدیدیت کا پہلا علاقہ، ہائی نان  آزادانہ تجارتی بندرگاہ اور شین زین میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا آزمائشی علاقہ شامل ہیں۔

چین آزمائشی منصوبے کے ذریعے منڈی کی ترسیل کو مربوط بنانے، تخلیقی جدت کے فروغ اور اپنی ڈیجیٹل معیشت کے فوائد باقی دنیا سے بانٹنے کے لئے اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی معاشی اور تجارتی قوانین سے فعال طور پر ہم آہنگ ہونے کا خواہشمند ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!