اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانایازصادق پربالکل بھی یقین نہیں ،ان کے اختیارمیں کچھ نہیں،سیکرٹری اطلاعات پی...

ایازصادق پربالکل بھی یقین نہیں ،ان کے اختیارمیں کچھ نہیں،سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات  شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ایازصادق کی بات پربالکل بھی یقین نہیں ہے،ان کے اختیارمیں کچھ نہیں ہے،زین قریشی کے مستعفی ہونے کی خبرکی تصدیق نہیں کر سکتا، ان کا  استعفی ابھی تک ہمارے پاس نہیں پہنچا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا جن پی ٹی آئی اراکین نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالا ان کیخلاف کارروائی ہوگی،  چارلوگوں کوشوکازنوٹس جاری ہوجائیں گے، ریاض فتیانہ، مقداد خان، فیصل سلیم، ڈاکٹرزرقا، زین قریشی،اسلم گھمن کوشوکازنوٹس دیں گے۔ رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پانچ ایم این ایزنے ضمیرکا سودا کیا ہے، ہمارے پاس اس حوالے سے شواہد موجود ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!