اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبیگم نصرت بھٹودر جمہوریت اور عزم اور حوصلے کی علامت ہیں، صدر...

بیگم نصرت بھٹودر جمہوریت اور عزم اور حوصلے کی علامت ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،وہ مادر جمہوریت اور عزم اور حوصلے کی علامت ہیں، بیگم نصرت بھٹو نے آمر کے خلاف عوام کے حقوق اور جمہوریت کے بحالی کیلئے طویل جدوجہد کی ۔

مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے مشکل دور میں پاکستان پیپلز پارٹی کو قیادت فراہم کی، بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہمیں بیگم نصرت بھٹو کے نظریے کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!