پیر, جولائی 28, 2025
شِنہوا پاکستان سروساسلام آباد میں چین، پاکستان تعاون کے حوالے سے سمپوزیم کا انعقاد

اسلام آباد میں چین، پاکستان تعاون کے حوالے سے سمپوزیم کا انعقاد

ہیڈ لائن: گلوبل لنک | اسلام آباد میں چین، پاکستان تعاون کے حوالے سے سمپوزیم کا انعقاد

جھلکیاں:

اسلام آباد میں شِنہوا نیوز ایجنسی اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام فورم کا انعقاد کیا گیا۔سفارت کاروں، اسکالرز اور میڈیا سے وابستہ  100 سے زائد  شرکاء کی شرکت، چین کی جدید ترقی پاکستان کے لئے مشعل راہ قرار۔

شاٹ لسٹ:

1- ہانگ ٹنگ فورم کے مختلف مناظر

2- ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): شی یوان چھیانگ، وزیر، چینی سفارت خانہ، پاکستان

3- ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی):مدثر اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر،ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان

تفصیلی خبر:

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں ہانگ ٹنگ فورم کا انعقاد کیا گیا، فورم کا موضوع "چین،پاکستان تمام موسمی اسٹریٹجک تعاون میں شراکت داری اورچینی طرز کی جدید ترقی کا راستہ” تھا۔ اس فورم میں سفارت کاروں، اسکالرز اور میڈیا سےوابستہ  100 سے زائد  نمائندوں نے شرکت کی۔

فورم کا اہتما م شِنہوا نیوز ایجنسی اورانسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد  نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے کے وزیر شی یوان چھیانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین دنیا کے دیگر ممالک کےساتھ ترقی کےمواقع بانٹنے کے لیے تیار ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): شی یوان چھیانگ، وزیر، چینی سفارت خانہ، پاکستان 

چین باقی دنیا سمیت  قریبی ہمسایہ ممالک اورخصوصاً  آہنی دوست  پاکستان کےساتھ ترقی کےمواقع بانٹنے کو تیار ہے۔یہ مواقع پاکستان کو  اقتصادی اور سماجی ترقی میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

ایسے اقدامات سے چین اور پاکستان کے مابین ناقابلِ شکست دوستی  دونوں اقوام  میں گہری ہو جائے گی۔”

چین میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس نے چینی طرز کی جدیدترقی کے حوالے سے  ایک شاندار اسٹریٹجک خاکہ اپنایا ہے۔

"پاکستان چین کے ساتھ اپنے آزمودہ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا  ہے،دونوں ممالک کے درمیان دوستی کبھی ختم  نہیں سکتی ہے۔”

مسعود خالد نے مزید کہا کہ خود انحصاری پرگامزن ہونے اورعلاقائی ترقی کے لئے پاکستان کوچینی طرز کی جدید  ترقیاتی ماڈل سے سیکھنا چاہیے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر اقبال نے کہا کہ چین کےجدید ترقی کا طریقہ افراد کو فائدے پہنچانے  کے ساتھ، عالمی ترقی میں بھی حصہ ڈال رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی):مدثر اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر،ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان

"چین کا جدید ترقی کے حوالے سے  سفر نہ صرف اپنے لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ عالمی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں بین الاقوامی اشتراک   کی کھلی  پالیسی کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ اس پالیسی کے تحت ممالک  باہمی فائدے کی بنیاد پر تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان اور چین محض ہمسائے نہیں ہیں بلکہ  آہنی دوست  ہیں، جو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں ممالک  مشترکہ خوشحالی اور ناختم ہونے والی  دوستی کے ذریعے مشترکہ مستقبل تعمیر کر رہے ہیں۔”

ایس ڈی پی آئی کے چائنا اسٹڈی سنٹر کے سینئر مشیر حسن داود بٹ نے کہا کہ پاکستان کوچین،پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا مکمل استعمال کرنا چاہیے۔ منصوبے کے ذریعے صنعت،زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت، سبز توانائی اور تکنیکی جدت کے مختلف شعبوں میں چین کےساتھ تعاون کو بڑھانا ممکن ہے۔

آئی ایس ایس آئی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین خالد محمود نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کے میڈیا اورتحقیقی اداروں  کوتمام ادوار میں اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے چاہیے ۔

اسلام آباد سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!