اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کا یکطرفہ جابرانہ اقدامات ختم کرنے کی کوششوں پر زور

چین کا یکطرفہ جابرانہ اقدامات ختم کرنے کی کوششوں پر زور

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ (درمیان) نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں لبنان-اسرائیل صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک بدستور یکطرفہ جابرانہ اقدامات کا شکار بن رہے ہیں جو تباہ کن حتٰی کہ جان لیوا نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس غیر قانونی عمل کو فوری اور مکمل طور پر روکنے کیلئے کوششیں کی جائیں۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر 28 رکن ممالک کی طرف سے مشترکہ بیان میں کہا کہ دنیا کو غیر متناسب طور پر متاثرہ ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ مربوط عالمی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس وقت عالمی یکجہتی، اتحاد اور تعاون پر مبنی حقیقی، مئوثر اور فعال کثیر جہتی نظام کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اور ان کے عوام بدستور یکطرفہ جابرانہ اقدامات کا نشانہ بن رہے ہیں۔ یہ عمل خودمختار مساوات اور تعاون کے اصول کی خلاف ورزی، دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اقوام متحدہ کے میثاق اور عالمی قانون، کثیر جہتی تعاون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے برعکس ہے۔

فو کونگ نے خبردار کیا کہ یکطرفہ جابرانہ اقدامات ثانوی پابندیوں اور اضافی تعمیل کے ساتھ مل کر موجودہ انسانی بحران اور معاشی چیلنجز میں اضافے کا باعث ہیں۔ یہ اقدامات عالمی پیداوار اور ترسیلی ربط کے ساتھ ساتھ غذا، توانائی اور معاشی سلامتی کو شدید متاثر کرتے ہیں اورعالمی معاشی نظام اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے متعلقہ ملکوں کی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!