اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسجاپانی میئر ،چین کے شہر سے دوستی بڑھانے کے لیے پر عزم

جاپانی میئر ،چین کے شہر سے دوستی بڑھانے کے لیے پر عزم

ہیڈ لائن: گلوبل لنک|جاپانی میئر ،چین کے  شہر سے دوستی بڑھانے کے لیے پر عزم

جھلکیاں:

جاپان کے  شہر ٹوڈا کی  پارلیمنٹ اور  شہری حکومت کے وفد کی چین کے شہر  کائی فینگ  میں  آمد، جاپانی مہمان گل داؤدی کے ثقافتی جشن میں بھی شریک ہوئے،  ثقافتی دلکشی کا لطف اٹھا نے سمیت متعدد مقامات کا دورہ اور تعاون کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔

شاٹ لسٹ:

1- جاپانی مہمانوں کے کائی فینگ کے دورے کے مختلف مناظر

2- ساونڈ بائٹ 1 (جاپانی): سُوگاوارا فُومی ہیٹو، میئر، ٹوڈا شہر، جاپان

3- کائی فینگ  میں 42 ویں گل داؤدی کے ثقافتی تہوار کے مناظر

4-ساونڈ بائٹ 2 (جاپانی): سُگاواری فُومی ہیٹو، میئر، ٹوڈا شہر، جاپان

5- کائی فینگ  شہر اور ٹوڈا شہر کے نوجواں کے درمیان مختلف سرگرمیوں کے مناظر

تفصیلی خبر

جاپان کےشہر  ٹوڈا کی شہری حکومت اور پارلیمنٹ کے  وفد نے جمعرات سے ہفتہ تک چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر کائی فینگ  کا دورہ کیا۔

اس سال کائی فینگ  اور ٹوڈا کے درمیان دوستانہ شہری تعلقات کے قیام کی چالیسویں سالگرہ ہے۔وفد کے دورے کے موقع پر دونوں شہروں نے دوستانہ تبادلےاور تعاون کے اعلامیے پر دستخط کئے۔

ساونڈ بائٹ 1 (جاپانی): سُگاواری فُومی ہیٹو، میئر، ٹوڈا شہر،جاپان

"یہ میرا کائی فینگ  کا تیسرا دورہ ہے، میں یہاں آخری بار چھ سال قبل آیا تھا۔ بڑےعرصے بعد دوبارہ آ کر محسوس ہوا کہ کائی فینگ  شہرمیں بڑی تبدیلی اور ترقی ہوئی ہیں۔”

کائی فینگ  میں 42 ویں گل داؤدی ثقافت کا جشن  جاری ہے، جاپانی مہمانوں نے گل داؤدی کی خوبصورتی اور شہر کی ثقافتی دلکشی کا لطف اٹھا نے متعدد مقامات کا دورہ بھی کیا۔

ساونڈ بائٹ 2 (جاپانی): سُگاواری فُومی ہیٹو، میئر، ٹوڈا شہر، جاپان

"میں اس ثقافتی جشن کی نمائش میں سجائے گئی گل داؤدی کےمختلف اقسام سے حیران ہواہوں، خاص طور پر ‘چمکدار گل داؤدی’ جس میں ایک پھول میں متعدد رنگ ہیں، یہ بہت خوبصورت ہے۔ جاپان میں بھی لوگ خوبصورت گل داؤدی اگاتے ہیں، لیکن ان میں سے زیادہ تر ایک ہی رنگ کی ہوتے ہیں۔

کائی فینگ  کے گل داؤدی مختلف رنگوں اور شکلوں میں آتے ہیں۔ میرے خیال میں یہاں اس پودے کی کاشت کے لئے جدید تکنیک استعمال ہوتی ہے ۔ میں ٹوڈا کے شہریوں کو کائی فینگ  کےگل داؤدی ثقافت کے جشن  بارے بتاوٴں گا  تاکہ وہاں سے زیادہ سے زیادہ شہری کائی فینگ  آ کر اس جشن میں شریک ہو سکیں۔

ٹوڈا اور کائی فینگ  شہر کے درمیان ہرسال نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔ جس میں ایک دوسرے کے خاندانوں کی میزبانی، کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں۔ دونوں شہروں کے نوجوانوں کے درمیان ٹیبل ٹینس مقابلے بھی ہوئے۔ دونوں شہر کئی سال سے باہمی سمجھ بوجھ اور رابطے کو بڑھانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، اور ہم دوستی کو بڑھانے کے لیے مزید شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔”

کائی فینگ ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!