اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین میں گل لالہ کی فروخت اور کاشتکاری میں اضافہ کے حوالے...

چین میں گل لالہ کی فروخت اور کاشتکاری میں اضافہ کے حوالے سے ولندیزی ماہر کی رائے

ہیڈ لائن: گلوبل لنک | چین میں گل لالہ کی فروخت اور کاشتکاری  میں اضافہ کے حوالے سے  ولندیزی ماہر کی  رائے

جھلکیاں:

چین میں گل لالہ کی صنعت فروغ پارہی ہے،پہلے یہ منطر کشی تک محدود تھا، اب گھروں کی بھی زینت بن چکے ہیں۔بہار اور وسط خزاں کے میلے جیسی چینی روایتی تقریبات میں گل لالہ کا استعمال بھی بڑھ رہاہے۔

شاٹ لسٹ:

1- ورلڈ ٹیو لپ سربراہی اجلاس کے مختلف مناظر

2- ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایبو گلشن، چیئرمین، ورلڈ ٹیولپ سوسائٹی

3- ٹیولپ کے مختلف مناظر

4- ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایبو گلشن، چیئرمین، ورلڈ ٹیولپ سوسائٹی

تفصیلی خبر

ورلڈ ٹیولپ سوسائٹی کے چیئرمین ایبو گلشن نے چین میں گل لالہ  کی مارکیٹ میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔۔گلشن نے 16 سے 18 اکتوبر کو  ہیگ  شہر میں منعقد ہونے والی ورلڈ ٹیولپ سمٹ کے موقع پر شِنہوا سے گفتگو کی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایبو گلشن، چیئرمین، ورلڈ ٹیولپ سوسائٹی 

"میں سمجھتا ہوں کہ چین میں گل لالہ  کا استعمال  ہر سال بڑھ رہاہے،اس اضافے کی وجہ گل لالہ کے  استعمال  میں تبدیلی  ہے۔ پہلے گل لالہ کا استعمال  صرف منطر کشی کی حدتک تھا، اب لوگ گل لالہ کو اپنے گھروں میں بھی لگا رہے  ہیں۔

اب یہ پھول صرف روایتی پیلے یا سرخ  رنگ تک محدود نہیں۔ آج کل اس پھول کے  گلابی اور پھیکے زرد رنگ  کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

اس پھول کو پسند کرنے والوں کی دلچسپی  بڑھنے سے اس کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ "

چیئرمین نے بہار اور وسط خزاں کے میلے جیسی  روایتی چینی تقریبات کے ذریعے  گل لالہ کی فروخت میں اضافے پر زور دیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایبو گلشن، چیئرمین، ورلڈ ٹیولپ سوسائٹی

"بہاراور وسط خزاں کے میلے چین میں بڑی تقریبات ہیں۔ یہ پھولوں کی بڑھوتری کا قدرتی عمل ہے کہ اب  گل لالہ ،نئے چینی سال سے  پہلے ہی تیار کیا جا سکتا ہے۔وسط خزاں کے میلے کے لیے جنوبی نصف کرہ سے لائے گئے  پھولوں کے بلب کا  استعمال بہت شاندار ہے۔

نیوزی لینڈ میں اگنے والے گل لالہ کے پھول، چین میں ستمبر ، اکتوبر میں کھلنا شروع ہو جائیں گے۔

 چین  کی آب و ہوا گل لالہ کے لئے نہایت  موزوں ہے کیونکہ یہاں سردیوں میں درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔

گل لالہ کو سردی پسند ہے، لہذا جتنی زیادہ سردی ہوگی، اتنی ہی دیر تک پھول کھلے رہیں گے اور لوگ لطف اٹھا سکیں گے۔”

 ہیگ، ہالینڈ  سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!